محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا، بی ایڈ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈیڑھ اور اڑھائی سال کے بی ایڈ پروگرام میں اساتذہ کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی، پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو فیس ادائیگی کیلئے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔ چیف نصاب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کیلئے ہے، سرکاری اساتذہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے جبکہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی