i پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کا ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہتازترین

October 25, 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیل کے مطابق ٹائم سکیل کے تحت پرائمری ٹیچرز کو 16 اور 17 گریڈ میں ترقی دی جائے گی ، 11 ہزار 581 کو 17 گریڈ میں چیف پرائمری ٹیچرز کیا جائیگا ۔28 ہزار 951 اساتذہ کو 16 گریڈ میں ترقی دیکر سینئیر پرائمری ٹیچر تعینات کیا جائیگا جبکہ دیگر کو 14 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کردیا جائے گا ۔وزیر تعلیم نے وزیر اعلی سندھ کو سمری ارسال کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی