i پاکستان

محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں ائیرکنڈیشنڈ چالو کرنے کے احکامات جاری کر دیئےتازترین

April 21, 2023

محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں ائیرکنڈیشنڈ چالو کرنے کے احکامات جاری کر دیئیسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پنجاب میں ٹمپریچر بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے دوران 15 اپریل تا 15 اکتوبر تک مریضوں کی سہولت کیلئے ائیرکنڈیشنڈ فعال کرنے کی اجازت ہے۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ ہسپتالوں کے آفسز میں تو ڈاکٹرز نے ائیرکنڈیشنڈ چالو کر لئے ہیں جبکہ مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کے اے سی فعال نہیں کئے گئے، جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ائیرکنڈیشنڈ فنکشنل کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی