محکمہ موسمیات نے جولائی سے مون سون بارشوں کی نوید سنا دی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے تفصیلات کے مطابق چیف میٹرالوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا ہے کہ جولائی سے ملک بھرمیں مون سون کا آغاز ہوجائیگا اور اس سال سندھ معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جون میں موسم خشک اور مرتوب رہے گا اور ہیٹ ویو کا کوئی خطرنہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سپل جولائی کے دوسرے ہفتے میں آنے کا امکان ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی