پاکستان کا محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے۔ سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کو ریٹائر ہوئے 2 ہفتے سے زائد گزر چکے مگر اب نیا ڈائریکٹر جنرل متعین نہیں کیا جا سکا، سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان 31 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات میں کسی بھی شخص کو اس وقت ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات حاصل نہیں، ڈائریکٹر جنرل کے ریٹائر ہونے کی صورت میں سنیارٹی کی بنیاد پر عموما نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا جاتا ہے۔ سابق ڈائریکٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے باوجود اہم ترین محکمہ سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی