i پاکستان

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیارتازترین

November 07, 2024

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرکے فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔محکمہ فشریز کے مطابق محکمہ میں 682 ملازمین غیر ضروری بھرتی کیے گئے ہیں، زیادہ ترغیر ضروری بھرتیاں سوات میں کی گئی ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ سوات میں 490 ریور اٹینڈنٹ، 70 ہیچری اسسٹنٹ سرپلس ہیں سوات، مدین، مٹہ اور گل کدہ میں 611 ملازمین بھی بھرتی کیے گئے۔پشاور 67، چارسدہ 20 اور مردان میں 35 ملازمین سرپلس ہیں، تمام ملازمین پی ٹی آئی محمود خان دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ہیں، فشریز میں 143 کے بجائے 825 ملازمین بھرتی کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی