محرم الحرام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردئیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام مجالس کیلئے 3سطح پرمشتمل سکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،اورمجالس کیلئے ایک داخلی اورخارجی راستہ مختص کیا۔ تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی کی جائے،مجالس میں آنے والیہرشہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سیلازمی چیک کیا جائے،مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔ لاڈسپیکرصرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اوروقت کی پابندی لازمی ہو گی،نیاز،لنگراورسبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے،کارپارکنگ مجالس سے کم ازکم 200 میٹر کے فاصلے پربنائی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی