کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن گارڈن پولیس نے ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جو کہ مفرور تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نور افسر کے نام سے کی گئی۔ واضح رہے کہ 28 اکتوبر سال 2022 میں مچھر کالونی میں عوام نے ٹیلی کام کمپنی کے انجینئر ایمن جاوید اور ڈرائیور اسحاق پہنور پر بچوں کے اغوا کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں قتل کرنے کے بعد ان کی کار کو بھی نذر آتش کر دیا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی