i پاکستان

ہماری کاوشوں سے انٹر چینج کی منظوری پر ن لیگ تختی لگانے کیلئے سرگرم ہے، ہمایوں اختر خانتازترین

October 14, 2024

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد میں این اے 97 میں علاقہ مکینوں سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے دوران ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ن لیگ کے ممبرانِ اسمبلی کئی دہائیوں میں این اے 97 کی حالت زار نہیں بدل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاوشوں سے مرید والا انٹر چینج کی منظوری کے بعد ن لیگی ممبران تختی لگانے کے لیے سرگرم ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں ماموں کانجن اور این اے 97 کا دیرینہ مطالبہ ان کے سامنے رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی