پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے' بیرون ملک ہمارے کوئی اثاثے نہیں' پی ٹی آئی کے شرپسند اور انتشاری ٹولہ قرار دینے کے بیانات قابل افسوس ہیں۔ پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ ہم نے ملک کو ہمیشہ اولین ترجیح قرار دیا ہے پاکستان کی سالمیت ہمارے خون میں شامل ہے۔ عمران خان نے کبھی اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی پالیسی نہیں اپنائی لیکن پی ٹی آئی کو انتشاری ٹولہ' دہشت گرد جیسے القاب قابل افسوس ہیں جس دن خان صاحب نے ملک میں احتجاج کی کال دی تو ساری قوم ان کی آواز پر لبیک کہہ کر سڑکوں پر نکل آئے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی