پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ ہمارے قائد نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور آنے والے انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن ہے' گھبرانے کی ضرورت نہیں ملک ٹیک آف کرے گا اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھریں گی' عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے' ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ٹائپ پل سمندری روڈپر 20 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا'تقریب خواجہ محمد رضوان اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق طاہر ایڈووکیٹ،سی سی چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری' چوہدری منظور جٹ' چوہدری ذوالفقار گجر' میاں رشید' کوارڈی نیٹر ملک شہزاد' نیک محمد منج' چوہدری بلال رحمانی' رانا منور منج' رانا اویس' حاجی افضل' عبدالحمید بھولا' افضل مغل کے علاوہ اہلیان علاقہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی' چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ ہائی پریشر سوئی گیس پائپ لائن سے نولٹی پل سمندری روڈ' ڈی ٹائپ'علامہ اقبال کالونی' فاروق آباد' محلہ کوریاں' ملکھانوالہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات کے سوئی گیس کے مسائل حل ہو جائیں گے اور گھروں میں بیٹھی ہماری مائیں' بہنیں ہمیں دعائیں دیں گی' انہوں نے کہا کہ سابق نااہل حکمرانوں نے اپنے پونے چارسالہ دور میں عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں دیا' جھوٹے اور وعدوں اور طفل تسلیاں دے کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے'
اللہ کے شکر ہے یہ لوگ اپنی موت آپ مر چکے ہیں' پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین کا تکبر خاک میں مل چکا ہے' جو کہتا تھامیں ان کو لائوں گا اور زمان پارک میں بیٹھا اکیلا رو رہا ہے اور کوئی اس کی مدد کو نہیں آ رہا ہے' 9 مئی کے واقعات کے بعد عمران نیازی کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور عمران نیازی نے 9 مئی کے واقعات کر کے پاکستان کے ساتھ بڑا کھلواڑ کیا ہے اب کاروائیوں سے بچنے کے لئے مذاکرات کے نام پر این آر او مانگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا پی ٹی آئی قیادت کا وطیرہ ہے' ملکی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کے مرتکب شرپسندوں کا یوم حساب آ گیا ہے' اب یہ سزائوں سے نہیں بچ سکیں گے' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی چیئرمینز میاں ذوالقرنین حیدری' چوہدری منظور جٹ' چوہدری ذوالفقار گجر' کوارڈی نیٹر ملک شہزاد نے سوئی گیس کے مسائل حل کرنے پر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور اہلیان ڈی ٹائپ'علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ' ملکھانوالہ اور اس کے ملحقہ علاقہ جات کے مکینوں سے کہا کہ ووٹ دیتے وقت صحیح اور غلط کی پہچان کر لیا کریں' گذشتہ انتخاب میں آپ لوگوں نے جو غلطی کی ہے جنرل الیکشن میں اس کا ازالہ کریں اور چوہدری عابد شیرعلی کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ آپ لوگوں کے مسائل اسی طرح حل ہوتے رہیں' انہوں نے چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے کو یقین دلایا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم آپ کو کامیاب کروانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیں گے' علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ کی حکومت نے ہی ہمارے مسئلے کئے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی