i پاکستان

مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 33.67 فیصد اضافہتازترین

August 02, 2024

مالی سال 2023-24 کے بارہ ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی تا جون (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی برآمدات 2.707 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا جون (2022-23) کے دوران برآمدات 2.025 ارب ڈالر تھیں۔ سالانہ بنیاد پر چین کو برآمدات میں بھی جون 2023 کے 136.546 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12.59 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون 2024 میں برآمدات 153.745 ملین ڈالر تھیں۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2023-24 میں دیگر ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 11.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 27.875 ارب ڈالر سے بڑھ کر 31.090 ارب ڈالر ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی