i پاکستان

مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں کیساتھ مذاق ہے، خواجہ آصفتازترین

February 21, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں مذاق اڑانے والی بات ہے، ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں البتہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور ڈیفالٹ کاخدشہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، نام نہیں لوں گا جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی