پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ بدھ کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سے نو ٹو پلاسٹک مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے، پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہو گی، پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگز کو استعمال میں لایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی