i پاکستان

معذور افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی ،وفاقی حکومت کو فریقین سے مشاورت کرکے عمل درآمد کا میکننزم پیش کرنے کی ہدایتتازترین

February 20, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی اور قانون پر عمل درآمد کی درخواست پر وفاقی حکومت کو تمام فریقین سے مشاورت کرکے عمل درآمد کا میکننزم عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظورہوگیا مگرعمل درآمد نہیں ہورہا، قانون میں معذور افراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہے مگر وہ نظرانداز کئے جارہے ہیں، معذور افراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکیں، اسپیشل عدالتیں قائم نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ معذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولیات اور رعائت فراہم کرنے کے قانون پرعمل کاحکم دیاجائے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو تمام فریقین سے مشاورت کرکے عمل درآمد کا میکننزم عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی