i پاکستان

معروف شاعر محسن نقوی کی 29ویںبرسی(کل) منائی جائے گیتازترین

January 13, 2025

معروف شاعر محسن نقوی کی 29ویںبرسی (کل) بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت جنوبی کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس سے اردو اور سرائیکی ادب سے وابستہ شخصیات اور دانشور خطاب کرتے ہوئے مرحوم محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریںگے۔محسن نقوی 1955ء کو ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی۔محسن نقوی 15جنوری 1996ء کو لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی