i پاکستان

معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی24 ویں برسی31مئی کومنائی جائے گیتازترین

May 27, 2024

معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی24 ویں برسی31مئی کومنائی جائے گی وہ 31مئی 1999ء کو انتقال کر گئے تھے۔عنایت حسین بھٹی12جنوری 1928ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے وہ بیک وقت ایک گلوکار،اداکار،ہدایت کار،مصنف،سماجی رہنما،کالم نگار،مذہبی سکالر اور ذاکر تھے ابتداء سے ہی عنایت بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایاساٹھ کی دہائی میں عنایت حسین بھٹی نے تھیٹروں میں گلوکاری کا آغاز کیا جہاں وہ سلطان باہو اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھیمرحوم نے سینکڑوں فلموں میں گلوکاری اور اداکاری بھی کی ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم دا بدلہ،کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔عنایت حسین بھٹی31مئی1999ء کو71برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی