وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے خیبرپختونخوا امور اختیارولی نے کہا ہے کہ معدنیات بل کی آڑ میں عمران کی رہائی بارے بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل میں کرپشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے اور صوبے میں کون کون مال بنارہا ہے سب سامنے لائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام دشمن پالیسیوں کو پروان چڑھایا، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ملک میں انتشار ہو، پاکستان دیوالیہ ہوجائے لیکن ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ مائنز اینڈ منرل بل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اختیار ولی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی، خیبرپختونخوا حکومت کو عوام دشمن پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی