i پاکستان

ہم شروع دن سے الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشدتازترین

January 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم شروع دن سے الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں، جولائی کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے خلاف 29پٹیشنز جمع کروائی تھیں ، الیکشن کمیشن کی جانبدارانہ رویے سہولتکاروں کی سہولت کے باوجود تحریک انصاف اس لئے جیتی کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، یہ بتائیں کہ تحریک انصاف والے نہیں ڈریں گے ، جن کو ممی ڈیڈی پارٹی کہتے تھے ، یہ وہ پارٹی ہے کہ جوگولیاں کھاکر ڈٹ کر کھڑی ہے ، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہیں، ہم سب حاضر ہیں۔ بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین اور ہمیں بھی گرفتار کرلیں ، اس وقت سہولتکارباز نہیں آرہے ، قمر باجوہ باہر ملک جاکر کہتے تھے کہ ہم دخل اندازی نہیں کریں گے ، اور کچھ نہیں کرسکتے تو قمر جاوید باجوہ کی عزت ہی رکھ لو ، آپ باجوہ کی عزت نہیں رکھ رہے ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں، اگر آپ کا خیال ہے کہ عوام بے وقوف ہیں تو بھول جائیں پاکستانی قوم سب سمجھتی ہے ، عوام کو اداروں کے رویے اور رول پلے کا پتہ ہے ، وجہ یہ ہے کہ آپ انتخابات سے گھبراتے ہیں، آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ انتخابات میں آپ لوگوں نے ہار جانا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی