i پاکستان

ہم نے پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور قیدبرداشت کی لیکن 9 مئی یا 26 نومبر کا واقعہ نہیں کیا،جاوید لطیفتازترین

December 19, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور قیدبرداشت کی لیکن 9 مئی یا 26 نومبر کا واقعہ نہیں کیا،اب ملک میں برائے نام جمہوریت رہ گئی ہے، 2018 میں ایک ٹرائیکا جس شخص کو حکومت میں لایا اس نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا، 2022 میں ہم حکومت میں آئے تو جمہوریت کومزید نقصان پہنچا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے آخری بار ملاقات تین چار ماہ پہلے ہوئی تھی۔ سوال تو بنتا ہے کہ جس شخص نے 45سال سیاست کو دیئے ہوں اور 45 ہفتوں سے خاموش ہو، پھر سوال تو بنتا ہے، جس شخص نے آئین قانون کی بالادستی کیلئے 20سال تکالیف اور مصیبتیں برداشت کی ہوں، اگر کہا جائے کہ ووٹ کو عزت دو اور آئین قانون کی بالادستی کہاں گئی تو میں سوال کرنے والے سے سوال کروں گا کہ پچھلے 20 سالوں میں ان کا آئین قانون کی بالادستی کیلئے کردار کیا رہا ہے؟

ماضی میں نوازشریف جب آئین قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہے تھے ، ثاقب نثار نے جو فیصلہ دیا، اور فیصلہ کروانے والے فیض حمید یا قمر جاوید باجوہ ، اس وقت بھی میاں نوازشریف نے گوجرانوالہ میں جب ان کے نام لئے تو اس وقت ایک سکتہ طاری تھا، لوگوں نے کہا کہ نوازشریف نے یہ کیا کردیا؟ آج کہا جارہا کہ مقدمات بنائے جارہے اور قید کیا جارہا ہے، ہم نے آئین قانون کی جدوجہد میں اس سب کچھ کاسامنا کیا ہے، کیا ہم نے 9مئی یا 26نومبرکا واقعہ کیا؟میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کافی حد تک جمہوریت کے دروازے بند ہوچکے ہیں اب جمہوریت برائے نام ہے،2018میں بھی ایک ٹرائیکا تھا جو ایک شخص کو حکومت میں لے کر آیا، جس نے جمہوریت کا بیڑہ غرق کردیا، 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو ہم نے مزید نقصان پہنچایا ، کیونکہ ہم کہتے رہے کہ ریاست ، معیشت کو بچانے کیلئے ہم نے سیاست کو قربان کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی