i پاکستان

ہم مذاکرات کے عمل کونقصان نہیں پہنچانا چاہتے ،شیرافضلتازترین

December 20, 2024

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم مذاکرات کے عمل کونقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں، حکومتی رہنمائوں نے ہمارے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کچھ کی رائے ہوسکتی ہے کہ مذاکرات کو کمزوری سمجھا جائے گا، شیرافضل مروت نے کہا کہ پاراچنارسمیت ضم اضلاع میں بدامنی ہے، ہم ملک وقوم کیلئے کچھ کرناچاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ مذاکرات نہ ہوں، اداروں میں مداخلت صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل قوائدوضوابط طے ہونا چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ چھاپوں کا سلسلہ بند ہو۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی