i پاکستان

لطیف نذر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ملتویتازترین

August 21, 2024

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ایم پی اے لطیف نذر کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل اکرم اعوان کی طبیعت ناساز ہے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا آپ التوا لینا چاہتے ہیں؟ معاون وکیل نے استدعا کی کہ اکرم اعوان کے آنے تک سماعت ملتوی کی جائے، جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا آپ کے موکل کمرہ عدالت میں موجود ہیں؟، معاون وکیل نے کہا کہ جی میرے موکل کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے ملزم کے مرکزی وکیل کی عدم حاضری کے سبب کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی