i پاکستان

لوئرکرم مندوری میں مظاہرین کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلانتازترین

January 15, 2025

لوئرکرم مندوری میں بیسویں روزبھی بگن متاثرین کادھرنا جاری ،دھرنے کے باعث پارا چنار تا اپرکرم مرکزی شاہراہ بند ہے،گذشتہ روز ٹل سیامدادی سامان کی پچیس گاڑیاں ضلع کرم پہنچادی گئیں،دو ٹرک علی زئی،تئیس ٹرک پارا چنار پہنچا ئے گئے۔شہریوں نیسامان ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاگزشتہ سو روز سے اشیائے خورونوش کی قلت سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،چار سے پانچ لاکھ کی آبادی کے لیے کئی روز انتظار کے بعد پچیس ٹرک اشیائے خود ونوش ناکافی ہیں۔گزشتہ سو روز سے لوگ اشیائے خورد نوش اور روزمرہ استعمال کیاشیا کی قلت کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ادویات نہ ملنے سے مریضوں کی اموات ہورہی ہیں۔قبائلی رہنما حاجی عابد حسین نے بتایا کہ حکومت لاکھوں آبادی کے لیے ضرورت کیمطابق سامان کی فراہمی یقینی بنائیں اور مسلسل قافلے کا سلسلہ جاری رکھیں اور راستے کھول کر اسے محفوظ بنائے جائے۔دوسری جانب لوئرکرم مندوری میں مظاہرین نیمطالبات کی منظوری دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ مظاہرین کہتے ہیں ہمارا روزگار اور گھر آباد کیے جائیں،حکومت بگن کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی