لودھراں میں نجی اسکول کے پرنسپل کو طالبہ سے مبینہ زیادتی کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق لودھراں کے نجی اسکول میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق والد کا دعوی ہے کہ پرنسپل کی دھمکی پربیٹی 9 ماہ تک خاموش رہی اور کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد متاثرہ لڑکی کے سیمپل پی ایف ایس اے کو بھجوادیے ہیں جب کہ پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی