i پاکستان

لندن، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی پر 4 انتہاپسند ہندو مظاہرین گرفتارتازترین

April 26, 2025

پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال کے ردعمل میں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی