مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم وزیادتی کی ، ظلم کی شام ڈھل چکی، جلد قوم کے ساتھ ملکر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں ن لیگ مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مائیکل کی جانب سے منعقدہ کرسمس تقریب میںکیک کاٹنے کے بعد نوازشریف نے مسیحی برادری کو کرسمس اورپوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی، تقریب میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی ، عرفان مائیکل ، اقبال سندھو اور دیگر بھی شریک ہوئے ، نوازشریف نے کہا کہ نیا سال نئی امید نئی سحر لائے، پاکستان ترقی ، امن ، استحکام کی منازل طے کرے ، انہوں نے کہا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کبھی کو ئی دن فراموش نہیں کرسکتا ، جلد قوم کے ساتھ ملکر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے ، نوازشریف نے کہا کہماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم وزیادتی کی ، ظلم کی شام ڈھل چکی ، جلد نیا سویرا ہوتا ، مشکل وقت میں زیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی