i پاکستان

لکی مروت،پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمتتازترین

November 16, 2022

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گروں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکرٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔طوزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی