i پاکستان

لکی مروت: مروت قومی جرگہ کے امیر کے حجرے پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

June 27, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان کے حجرے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے حجرے کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے، حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان پر خودکش حملہ بھی ہو چکا ہے جب کہ اس سے قبل مروت قومی جرگہ کے2 امیر دہشت گردوں کی فائرنگ سیجاں بحق ہوچکیہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی