i پاکستان

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمیتازترین

April 24, 2025

لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق درہ پیزو میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی