لکی مروت میں رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر نقصان اتنا زیادہ نہیں لگ رہا، محکمہ گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔ادھر بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی زیر تعمیر عمارت میں نامعلوم شرپسند ہینڈ گرنیڈ پھینک فرار ہوگئے تاہم ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔شاہ نجیب لنڈیڈاک نیکم خان کلہ ہوید میں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت زیر تعمیر ہے۔ اسکول کے مالک سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی انعام اللہ سے بھتے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ادھر، پشاور کے علاقے گلبہار نمبر 4 میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔واقعے میں ملوث ملزمان کارروائی انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی