لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لیسکو میں انسداد بجلی چو ری مہم کے حوالے سے انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی،چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، چیف لا آفیسر بدر یاسین، چیف انجینئر آپریشن عباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بجلی چور ی میں ملوث ملزمان قومی مجرم ہیں، انہیں نشان ِ عبرت بنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی