مسلسل بارشوں سے کوہالہ مظفر آباد روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ تواتر سے جاری ہے۔ اہم شاہراہ ٹریفک کے لئے فی الحال بند ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق گذشتہ شب بارش کے بعد مٹی آنے سے سڑک دوبارہ بند ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق کوہالہ مظفر آباد روڈ پر ٹریفک بحالی میں مزید وقت لگے گا،عوام اس شاہراہ پر سفر سے فی الحال گریز کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی