مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی گئی جس میں سیاسی رہنمائوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی