i پاکستان

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاکتازترین

August 12, 2024

وادی تیرہ میں خوارج کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر شہدا کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ واصح رہے کہ وادی تیراہ میں 9 اگست کو خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک گزشہ روز شہید ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی