لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے۔لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،غیر ملکی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچی، ایئرپورٹ پر لبنان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔لبنان سے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں نے پاک سر زمین پر پہنچتے ہی سجدہ شکر ادا کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے وطن آنے والوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔گورنر سندھ نے کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے انتظامات کئے ہوئے ہیں، جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں اس کے لئے حکومت انتظامات کرے گی۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی مشکل مرحلہ ہے، وہاں پھنسے پاکستانیوں تک رسائی بھی مشکل مرحلہ تھا، حکومت اور اداروں نے بہترین انتظامات کئے ہیں، حکومت پاکستانیوں کی وطن واپسی کی ذمہ داری پوری کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی