i پاکستان

لاپتا معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئےتازترین

August 19, 2024

لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے، جن کے اغوا کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او) کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عون علی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے۔ ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی کھوسہ سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، اللہ پاک ان کی اور گھر والوں کی قدم قدم پر خیر فرمائے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی