سپریم کورٹ کے سابق جج اور حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے بننے والے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔حکومت نے جسٹس ( ر ) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل ہی جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جگہ لا پتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ انکی طبعیت ناساز تھی اور وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی