i پاکستان

لاپتہ انجینئر کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستتازترین

September 24, 2024

انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آئی جی سمیت دیگر حکام نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور اپنے 12 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ 12 اگست کو مغوی کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی