i پاکستان

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیتازترین

June 01, 2023

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے۔جمعرات کے روز لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2346ہے، رواں ماہ مئی میں کمیشن کو 82مقدمات موصول ہوئے اور 88مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے گئے 88مقدمات میں سے 73افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے ، رواں ماہ مئی میں لاپتہ ایک شخص کی لاش ملی ، ایک شخص حراستی مرکزجبکہ ایک جیل میں ہے،مئی میں 12مقدمات جبری گمشدگی نہ ہونے پر نمٹائے گئے، لاپتہ افراد کمیشن کو گزشتہ ماہ اپریل تک مجموعی طور پر 9707مقدمات موصول ہوئے، گزشتہ ماہ اپریل تک کمیشن نے 7273مقدمات نمٹائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی