i پاکستان

لاہور،ٹریفک پولیس کا ایک ہی روز میں لائسنس کی سہولت میں توسیع کا اعلانتازترین

December 16, 2024

ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں لرننگ و ریگولر لائسنس کی سہولت میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل کے لائسنس پر ریلیف جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی روز میں لرننگ و ریگولر لائسنس کی سہولت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 ہفتوں سے جاری مہم سے 23 لاکھ سے زائد پاکستانی مستفید ہوچکے ہیں، لائسنسنگ سنٹرز پر رش اور ٹریفک افسران کی رائے سے توسیع کا فیصلہ کیا گیا، تمام پاکستانی موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔ادھر صوبہ بھر میں پیر سے سے لائسنس کی چیکنگ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ بغیر لائسنس ڈرائیو کرنیوالوں کیخلاف کارروائی اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ قطار اور انتظارسے بچنے کے لیے لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی