لاہور میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر نے خوفناک انکشافات کر تے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم کالعدم تنظیم کی طرف سے دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی کڑیاں بہاولپور میں تین روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے سے ملتی ہیں، بہاولپور میں سیف اللہ خراسانی ، اسد اللہ خراسانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کے مطابق گرفتار دہشتگرد فیضان خراسانی فائرنگ کرنے سے پہلے اپنے ہدف کی ایک گھنٹہ تک ریکی کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم لاہور کا رہائشی ہے اور وہ محکمہ انسداد دہشتگردی سمیت ایک اور مقدمہ میں جیل کاٹ چکا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد فیضان ڈیفنس میں اپنے بھائی کے ساتھ عارضی طور مقیم تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی