لاہور میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی