کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ، جس میں 17 کلو 544 گرام وزنی ہیروئن کی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس محمد علی رضا کی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمر انٹیلی جنس لاہور طیبہ کیانی نے منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب رضا کو اسمگلرز کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم بنانے کے احکامات دیے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹریاور حیات نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ خصوصی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے وقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسیب حسن، سپرنٹنڈنٹ عثمان آزاد،انٹیلی جنس آفیسر فدا حسین،انٹیلی جنس آفیسر علی رضا بھٹی،انٹیلی جنس آفیسر حسنین شبیر ودیگر افسران و اہلکارشامل تھے۔ٹیم نے اوکاڑہ کے علاقے میں ناکا لگا کر چیکنگ شروع کی۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان اپنا بیگ پھینک کر فرار ہوگئے۔بیگ کی تلاشی لینے پر اس میں سے 17 کلو 544 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق ہیروئن کی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ہیروئن کو اسٹیٹ ویئر ہاس میں جمع کرواکر اسمگلرز کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی