لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس جلا گھیرئوا کیس میں 39 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے اس معاملے کی تفصیلات پر غور کیا۔جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت میں استدعا کی کہ ان کے موکلین بے گناہ ہیں اور اسی بنیاد پر عبوری ضمانت واپس لی جائے۔کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب، دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبرتک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ شامل تفتیش ہو سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی