i پاکستان

لاہور،چائلڈ پروٹیکشن بیور و کی کاوشوں سے گمشدہ بچی 6 سال بعد والدین سے مل گئیتازترین

March 22, 2025

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور "میرا پیارا" ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے اور آخر کار عدالتی حکم کے بعد بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے اپنی بچی کو واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم، خصوصا چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس مشن کے تحت کام کو جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی