i پاکستان

لاہور،برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو ہو گیاتازترین

July 04, 2024

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی، برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو ہو گیا۔برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 2 روپے کمی ہونے سے گوشت کی نئی قیمت 416 روپے مقررکر دی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔گزشتہ برائلر مرغی کا گوشت 418 روپے کلو تھا، برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 277 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو تھا۔ اس طرح زندہ مرغی کی قیمت میں آج ایک روپے کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی