i پاکستان

لاہور،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظورتازترین

November 22, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی