i پاکستان

لاہور،ایدھی فانڈیشن کی ایمبولینس چوری، مقدمہ درجتازترین

January 28, 2025

ایدھی فانڈیشن لاہور کی ایمبولینس جنرل اسپتال میں واقع ایدھی سینٹر سے چوری ہوگئی۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق چوری ہونے والی ایمبولینس کا رجسٹریشن نمبر EA 1611 ہے۔ایدھی فانڈیشن نے ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کوٹ لکھپت میں دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی ایمبولینس کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترجمان ایدھی فانڈیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ایمبولینس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی