i پاکستان

لاہور،2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی، انڈے مزید مہنگےتازترین

November 27, 2024

لاہور میں دو دن میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہو گئی۔ انڈے مزید مہنگے ہو گئے ۔بدھ کو مرغی کا گوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گو شت کے نرخ 475 روپے ہو گئے ۔ زندہ برائلر مرغی 5 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہو گیا ۔انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 348 روپے تک پہنچ گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی