لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں تعمیراتی کام کے دوران ایک لفٹ گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لفٹ زیادہ وزن کی وجہ سے گری۔ یہ واقعہ اکبر چوک کے قریب شوروم کی تعمیر کے دوران پیش آیا۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی